ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 6 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان 

6 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان 

Sun, 31 Jul 2016 18:05:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،31؍جولائی (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بنگلہ دیش کے ا سٹارگیندبازمستفیض الرحمان اگلے 6ماہ کے لیے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔انگلش کاؤنٹی سسیکس کے لیے کھیل رہے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے کندھے کے جوڑوں میں کھینچاؤ آ گیا ہے جس کی وجہ سے وہ اگلے 6ماہ کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ فی الحال یہ فیصلہ نہیں کر پایا ہے کہ مستفیض الرحمان کے کندھے کا آپریشن انگلینڈ میں ہو یا پھر آسٹریلیا میں۔بورڈ کی جانب سے اس بارے میں آخری فیصلہ پیر کو لیا جائے گا۔سسیکس کے لیے کھیل رہے بنگلہ دیشی گیندباز کاؤنٹی میں صرف دو ہی میچ کھیل سکے ۔ کندھے میں تکلیف کے بعد انگلینڈ میں ہی ایک ڈاکٹر نے مستفیض کا معائنہ کیا۔مستفیض کے کندھے کا آپریشن ہونے اور ان کے ٹھیک ہونے میں تقریباََ 6ماہ کا وقت لگے گا ۔اس کاصاف مطلب ہے کہ مستفیض انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہونے والی آئندہ سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے۔ماہرین کے مطابق مستفیض فی الحال کھیل سکتے ہیں لیکن وہ مستقبل میں دوبارہ زخمی ہو سکتے ہیں۔20سالہ مستفیض نے بنگلہ دیش کے لیے2 ٹیسٹ اور 9ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔مستفیض نے آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کے لیے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا ۔بنگلہ دیشی تیز گیندباز کو پاکستان سپر لیگ اور کیربیائی پریمیئر لیگ میں کھیلنے کے آفر کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے ٹھکرادیاتھا۔حالانکہ بورڈ نے انگلش کاؤنٹی میں مستفیض کو کھیلنے کی اجازت ان کی صلاحیت کو نکھارنے کے لیے دے دیاتھا۔

ویسٹ انڈیز کے پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلے سے حیران تھا:اشون
کنگسٹن، ، 31؍جولائی (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی آف اسپنر آر اشون نے کہا کہ وہ سبینا پارک کی اس نمی بھری پچ پر ویسٹ انڈیز کے پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلے سے کافی حیران تھے، حالانکہ اسی پر انہوں نے پہلے دن پانچ وکٹ چٹکائے جس سے میزبان ٹیم دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں محض 196رنوں پر سمٹ گئی۔اشون نے 52رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کیا ۔سلامی بلے باز لوکیش راہل نے ناٹ آؤٹ 75رن بنا کر ہندوستان کی ایک وکٹ پر 126رن بنانے میں مدد کی، جس سے ہندوستان ویسٹ انڈیز کی پہلی ا ننگ کے اسکور سے محض 70رن پیچھے ہے۔اشون نے پہلے دن کے کھیل کے بعد کہاکہ میں نے کافی حیران تھا کہ انہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، جیسا کہ وراٹ کوہلی نے ذکر کیا تھا، اس میں تھوڑی نمی تھی۔انہوں نے کہاکہ شاید میں نے بھی پہلے بلے بازی کی ہوتی،لیکن ان کی مضبوطی کو دیکھتے ہوئے، مجھے لگا کہ یہ تھوڑا سا حیرت انگیز فیصلہ تھا۔اور پھر انہوں نے تیزی سے تین وکٹ گنوا دئے ۔ہندوستانی تیز گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کے محض سات رنوں پر تین وکٹ جھٹک لیے تھے لیکن مالرین سیموئلز اور جرمین بلیک وڈ نے اچھی شراکت داری نبھائی ۔اشون نے لنچ سے پہلے اس شراکت داری کو توڑا اور پھر 34ٹیسٹ میں 18ویں بار پانچ وکٹ حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلیک وڈ کے جوابی حملے سے میں سچ مچ حیران ہو گیاتھا ۔اس نے ایک طرح سے کھیل میں توازن لا دیا۔اور ہمیں میچ میں واپسی کے لیے دو بار شراکت توڑنی پڑی۔اشون نے کہاکہ یہ واضح طور پر ایسا کھیل ہے جس میں تجربہ کار ٹیم زیادہ موقع حاصل کر رہی ہے۔تھوڑے سے تجربہ اور صحیح وقت پر اٹیک کرنے سے میچ قریبی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر کوئی یہ سوچ کر کرکٹ کھیلنا شروع کرتاہے کہ ایک دن وہ ایسا کچھ حاصل کرے جو کسی نے نہیں کیا ہو۔میں اپنے کیریئر کے ایسے مرحلے میں پہنچ کر خوش ہوں، جس میں ان کھلاڑیوں کے مقابلے میں بہتر ہوں جو یہ کھیل کھیل چکے ہیں۔اشون نے کہاکہ یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے لیکن ایک چیز یہی ہے کہ آپ جہاں بھی ہو، وہیں سے بہترکرنے کی مسلسل کوشش کرتے ہو۔مجھے لگتا ہے کہ تبدیلی کافی اہم ہے ، یہ اچھا ہے لیکن کل الگ دن ہوگا اور آپ کو بہتری کرتے رہنا ہوگا۔

ہندوستان کی انڈر 16ٹیم نے ا سپورٹ فر ینڈسیزن ایف سی کو 5.0سے شکست دی
نئی دہلی، 31؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کومل کے دو گول سے ہندوستان کی انڈر- 16فٹ بال ٹیم نے جرمنی کے ڈوئس برگ میں جرمنی کے نچلے آرڈر کلب اسپورٹ فرینج سیزن کو 5.0سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔کومل کے علاوہ امن چھتری، نریندر اور رکیپ نے اچھا ساتھ دیتے ہوئے گول داغے اور جرمنی کی ٹیم کو شکست دی۔اسپورٹ فرینڈ سیزن نے تیسرے ہی منٹ میں کارنر حاصل کر لیا تھا لیکن امرجیت نے خطرے کو ٹال دیا۔14ویں منٹ میں کومل نے رکیپ کے پاس سے گول کرنے میں غلطی نہیں کی۔آدھے گھنٹے بعد امن چھتری نے ری باؤنڈ پر ٹیم کی سبقت کو دگنا کردیا ۔نکولئی نے دوسرے ہاف میں اپنی حکمت عملی میں ذرا تبدیلی کرنے کی کوشش کی اور کم از کم پانچ تبدیلی کی ، لیکن گھریلو ٹیم کے لیے آج کا دن خراب ہی رہا کیونکہ ان کا سرکردہ اسٹرائیکر 51ویں منٹ میں ملے شاندار موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔اس کی پنالٹی کک کراسب بار کے اپر سے نکل گئی۔کومل نے پھر اپنا دوسرا گول کیا۔اس کے چار منٹ بعد نریندر نے گول داغا۔آخر میں سیٹی بجنے سے دو منٹ پہلے رکیپ نے ٹیم کا پانچواں گول کیا۔


Share: